اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آبادزلزلے کےجھٹکے ، لوگ میں خوف ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق
شانگلہ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا۔ زلزے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
The post اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/30/739885
Comments
Post a Comment