گھٹنوں کے درد سے نجات کیلئے ہلدی کا استعمال سائنس بھی مان گئی
کنبرا(یواین پی) ہلدی بے شمار طبی فوائد کی حامل چیز ہے جسے ہم ذائقے کے لیے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے بھی اس کا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف تسمانیا کے
سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی جوڑوں کی سوزش اوردرد کے مریضوں کے لیے ایک دوا کا کام کرتی ہے۔ یہ ان لوگوں کو درد سے فوری نجات دلانے کے لیے ایک درد بھگانے والی گولی کی حیثیت رکھتی ہے اور طویل مدتی استعمال سے یہ اس مرض میں نمایاں کمی کا سبب بنتی ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں کی سوزش اور تکلیف میں مبتلا درجنوں لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کردیا اور ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو ہلدی، دوسرے گروپ کے لوگوں کو ہلدی کا عرق اور تیسرے گروپ کے لوگوں کو سائنسی تحقیق میں استعمال ہونے والی بے اثر گولی دی جاتی رہی۔ 12ہفتے بعد نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو ہلدی کا عرق دیا جاتا رہا تھا انہیں جوڑوں کی تکلیف سے کافی افاقہ ہو گیا تھا۔ دوسرے نمبر پر جنہیں ہلدی دی جاتی رہی، ان کی تکلیف کم ہوئی جبکہ جس گروپ کو بے اثر دوا دی جاتی رہی ان میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں ہلدی کو پھیپھڑوں کے امراض، الزیمرز، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن کے علاج کے طور پر بھی آزمایا جا چکا ہے اور اس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔
The post گھٹنوں کے درد سے نجات کیلئے ہلدی کا استعمال سائنس بھی مان گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/health/2020/12/31/740131
Comments
Post a Comment