طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر این ٹی ایس کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے این ٹی ایس کو پبلک سیکٹر کمپنی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ،روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی شائع خبر کے
مطابق پبلک سیکٹر کمپنی بننے کے بعد اس ادارے کا سربراہ سی ای او ہو گا اور اسے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ہی رکھنے کی تجویز ہے ،وزارت کے ذرائع کے مطابق این ٹی ایس پبلک سیکٹرکمپنی بننے کی صورت میں کامسٹس یونیورسٹی کی مناپلی کو ختم کرنا ہے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ہی اس کا سٹیٹس تبدیل ہو جائے گا ، اس سے قبل قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں این ٹی ایس پر سخت اعتراضات اٹھائے جاتے رہے۔یاد رہے کہ ماضی میں این ٹی ایس کے پرچے آئوٹ ہوتے رہے ہیں ،خیبرپختونخوا میں 3سال قبل این ٹی ایس کا ٹیسٹ تھا، این ٹی ایس امتحانی سینٹرز میں موبائل لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے آئوٹ ہو گیا ۔ابتدائی طور پر خیبر پختونخوا کے کون سے این ٹی ایس امتحانی سینٹر سے پرچہ آئوٹ ہوا اس کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔
The post طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر این ٹی ایس کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2021/01/31/748456
Comments
Post a Comment