خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں کھوکھر برادران کے خلاف سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد آج سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف

بڑی کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران لیگی رہنما کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نےپورے علاقےکو گھیرے میں لے رکھا ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کےاندر6کروڑ32 لاکھ روپےموجودتھےجو نہیں نکالنےدئیےگئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسمارکردیا تھا، ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کےبھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کیا گیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا جبکہ کھوکھر پیلس سےملحقہ سیف مارکیٹ بھی مسمار کی گئی تھی۔

The post خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2021/01/31/748461

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments