براڈ شیٹ کے حق میں پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کورٹ نے براڈشیٹ کے حق میں پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق نیب کے خلاف حکم جاری کرتے ہوئے

برطانوی عدالت نے کہا کہ یو بی ایل سے حکومت پاکستان یا دیگر کسی فریق کو حکومتی کھاتے سے کوئی ادائیگی نہیں ہوگی۔ جب تک تقریباً دس لاکھ پائونڈ اسٹرلنگ قرضے اور سود کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا۔ یو بی ایل اور براڈشیٹ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حکم براڈشیٹ کی درخواست پر گزشتہ 15 فروری کو جاری ہوا، جب حکومت پاکستان براڈ شیٹ کے مراسلے کا جواب دینے میں ناکام رہی۔ برطانوی عدالت پاکستان کے خلاف براڈ شیٹ کی درخواست کی 30 جولائی 2021ء کو سماعت کرے گی۔ جب عدالت تیسرے فریق کے قرضے پر حتمی حکم جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے وکلاء کی جانب سے 22 ملین ڈالرز بقایاجات کی وصولی کے بارے میں جواب نہ ملنے پر براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موساوی نے اپنے وکلاء کو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کے لئے عدالتی کارروائی کیلئے کہا۔

The post براڈ شیٹ کے حق میں پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2021/02/28/755828

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں