ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت سے زیادہ پاکستان کی مخالفت کس ملک نے کی؟صورتحال نے اسلام آباد کی مشکلات بڑھا دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روایتی حریف بھارت سے بھی بڑھ کر فرانس نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کردی۔ فرانس کی طرف پاکستان کی کھل کر مخالفت کی وجہ کیا ہے، کیا اسکے پیچھے فرانس کے انڈیا کے ساتھ ہونے والے دفاعی آلات کی

فراہمی کے معاہدے ہیں یا حالیہ مہینوں میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ نمائش پر پاکستان کی حکومت کا ردعمل ہے۔پاکستان کے ممتاز سفارت کار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس انڈیا کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو بڑھانے کی غرض سے ایسے کام کر سکتا ہے جس سے انڈیا خوش ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے ہندوستان اور فرانس ایک ہی صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے حوالے سے فرانس کے رویے کو انڈیا کے ساتھ اسکے دفاعی سازو سامان کی فروخت کے روشنی میں دیکھا جائے تو فرانس کی مخالفت کی وجہ سمجھ آتی ہے۔ انڈیا نے حال میں فرانس سے دفاعی پیداوار کے متعدد معاہدے کیے ہیں اور جن میں جدید جنگی طیارے رفال کا سودا بھی شامل ہے۔نجم الدین شیخ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی صورت حال کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس غرض سے اسے یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات پر توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ کئی بار فرانس کی پالیسی یورپی یونین کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی۔

The post ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارت سے زیادہ پاکستان کی مخالفت کس ملک نے کی؟صورتحال نے اسلام آباد کی مشکلات بڑھا دیں appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2021/02/28/755847

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں