جمال خاشقجی معاملے پر امریکی رپورٹ پاکستان کی جانب سے بھی ردعمل آگیا

اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے جمال خاشقجی امریکی رپورٹ پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے،پاکستان قتل میں ملوث کرداروں کو کیفر

کردار تک پہنچانے میں سعودی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے جمال خاشقجی قتل سے متعلق امریکی انتظامیہ کی “جائزہ” رپورٹ دیکھی۔ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کے قتل کو “مکروہ جرم” اور مملکت کے قوانین اور اقدار کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے صحافی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائے اور قتل میں ملوث کرداروں کی تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کو سزائیں دی گئیں۔ پاکستان اس سلسلے میں سعودی کوششوں کو تسلیم کرتا اور سعودی عرب مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے متعلقہ آئینی فریم۔ورک اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق قانون کی پاسداری ، قومی خودمختاری کے احترام اور تمام ریاستوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا احترام کرتا ہے۔

The post جمال خاشقجی معاملے پر امریکی رپورٹ پاکستان کی جانب سے بھی ردعمل آگیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2021/02/28/755838

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments