بھارت میں کورونا صورت حال بد سے بدتر ہوگئی

نئی دہلی(این این آئی) دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم کے دعویدار بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جس کے باعث پوری قوم جان لیوا خطرے میں گھیری ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے

کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے اور اس وقت پوری قوم وبائی مرض کے ہلاکت خیز خطرے میں ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 56 ہزار 211 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار اور 855 ہوگئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں کورونا سے 271 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 114 ہوگئی ہے۔اس وقت بھارت میں فعال مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار اور 720 ہیں جو مجموعی انفیکشن کا 4.47 فیصد ہیں جبکہ صحت یابی کی شرح مزید کم ہوکر 94.19 فیصد رہ گئی۔اس وقت بھارت میں کورونا کی مقامی سطح پر تیار کردہ دو کورونا ویکسین لگانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور 5 کروڑ 46 لاکھ 65 ہزار اور 820 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کورونا کے ٹیکے لگانے کی اپنی مہم کو دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم قرار دیتا ہے۔

The post بھارت میں کورونا صورت حال بد سے بدتر ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/international/2021/03/31/763481

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments