شاہ رخ خان نے غیراخلاقی سوال پوچھنے پر مداح کو شرمسار کردیا
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر مداح کو شرمسار کردیا۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات ہمیشہ مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور اس کے لیے وہ نت نئے طریقے متعارف کرواتے رہتے ہیں لیکن سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے فنکاروں کا یہ کام بہت آسان کردیا ہے۔ فنکار اکثر ”مجھ سے سوال پوچھیں” کا ہیش
ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہیں۔آج بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر askSRK# کا ٹرینڈ چلایا گیا جو بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ رہا اور ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔ سوال جواب کے اس آن لائن سیشن میں بالی ووڈ اسٹار نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے تاہم ایک مداح کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر شاہ رخ خان نے انہیں شرمسار کردیا۔بالی ووڈ کنگ نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ” میں مداحوں سے askSRK# کا سیشن صرف انہیں بہترین سوالات کے لیے رکھتا ہوں تاکہ لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہو۔دوسری جانب۔90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کی ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کابریک اپ یعنی علیحدگی ہوئی۔عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ سنگیتا بجلانی ، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سلمان خان کی گرل فرینڈز رہی ہیں لیکن بہت کم لوگ اب ایسے جو سومی علی کا نام سے
واقف ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ، سومی علی نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور پھر بریک اپ پر بھی کھل کر بات کی ۔سومی نے کہا کہ سلمان اور میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے
دھوکہ دیا۔ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں نے ان سے تعلق ختم کر دیا اور ہندوستان چھوڑ دیا۔ سومی نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور جب دونوں الگ ہوگئے تو ان کے ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان
کی گرل فرینڈ رہنے والی اداکارہ سومی علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔ اس دوران جب ان سے بالی وڈ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہیں لہٰذا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔سومی علی 16 سال کی عمر میں سلمان خان سے شادی کی
خواہش لیے بھارت پہنچیں تھیں جہاں انہوں نے کچھ ماڈلنگ پروجیکٹس اور فلموں کے بعد بالآخر سلمان خان سے ملاقات کی۔یاد رہے کہ سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں اور ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آؤ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت 10 بھارتی فلموں میں کام کیا۔
The post شاہ رخ خان نے غیراخلاقی سوال پوچھنے پر مداح کو شرمسار کردیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/entertainment/2021/04/01/763732
Comments
Post a Comment