وفاقی حکومت کا عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ،پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول2.31،ڈیزل1.80،مٹی کا تیل3.36، لائٹ ڈیزل3.95فی لیٹر، ایل پی جی 16 روپے مہنگی کردی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے، ڈیزل کی 110 روپے 24 پیسے، مٹی کےتیل کی 73 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی 71 روپے 81 پیسے فی لیٹر، ایل پی جی کی 148 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، گھریلو سلنڈر 1741روپے، کمرشل سلنڈر6697روپے کا ہوگیا۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس کم اضافہ کیا، اوگرا نے پٹرول 10.68روپے، ڈیزل 8.37 روپے، مٹی کا تیل 10.92روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں2.31 روپےفی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 1.80روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95روپے اضافہ کردیاہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106روپے ہو گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24پیسے، مٹی کےتیل کی 73روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل کی71روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگئی، وزیراعظم آفس کی جانب سے کہاگیاہ...