انتہا پسند اسلامی دہشتگردی کے حملے فوری روکے جائیں ہمارے دل فرانسیسی عوام کیساتھ ہیں،الیکشن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازع بیان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس کو ریڈیکل اسلامی دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے دل فرانسیسی عوام کیساتھ ہیں۔ امریکا اس جنگ میں اپنے دیرینہ اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے۔ان ریڈیکل اسلامی دہشت گردوں کے حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔فرانس یا کوئی بھی اور ملک اس کو گوارا نہیں کرسکتا۔قبل ازیں فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ان کا ملک نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے کے بعد اپنی اقدار سے دستبردار نہیں ہوگا۔انھوں نے بھی واقعہ کو اسلامی دہشت گردی کاشاخسانہ قرار دیا ۔صدر ماکروں نے چرچ میں چاقو حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کیتھولک مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ وہ متحد رہیں اور تقسیم کا شکار نہ ہوں۔نیس میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے تاریخی نوترے ڈیم چرچ میں تین افراد کو ہلاک کیا ۔اس نے ان میں ایک عورت کا سرقلم کیا ہے اور دو افراد کو چاقو کے پے درپے وار کرکے...