ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف نیب کیسز، اپوزیشن ڈٹ گئی
اسلام آباد ( آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے خلاف نیب کیسز کا معاملے پر اپوزیشن ڈٹ گئی اور چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی کو پارلیمنٹ طلب کرنے کے معاملے پر بضد ہوگئی ہے اور اپوزیشن نے نیب کیسز کے معاملے پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکیوزیشن جمع کرانے کا بھی کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن رہنمائوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس بلاکر نیب کی انتقامی کارروائیوں کا معاملہ زیر بحث لایا جائے، سلیم مانڈوی والا کی نیب کے خلاف تحریک بھی منظوری کے لئے پیش کی جائیگی، سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے، دریں اثناچیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات، چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میںسلیم مانڈوی والا کے نیب کے خلاف بیانات بارے جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین د...