سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا مثبت آ گیا
اسلام آباد( آن لائن) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسد قیصر اور ان کے اہلخانے کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ صادق سجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے چیئر مین سینیٹ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی ، صادق سنجرانی نے اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیریت دریافت کرنے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی بھی اپیل کی ۔ The post سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا مثبت آ گیا appeared first on JavedCh.Com . from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/05/0...